ٹریفک حادثات نے 4افراد سے زندگی چھین لی، 50سالہ شخص کی خودکشی

ٹریفک حادثات نے 4افراد سے زندگی چھین لی، 50سالہ شخص کی خودکشی

گڑھ مہاراجہ، عبدالحکیم، گڑھا موڑ، کہروڑ پکا، رحیم یار خان(نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں چار افراد زندگی سے محروم ہو گئے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو شخص نے خودکشی کر لی گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگارکے مطابق نواحی علاقہ حسو بلیل کے قریب جھنگ سے لیہ جاتی ہوئی مسافربس نے اوچگل امام کے رہائشی محمد عامر جو اپنے موٹر سائیکل پر اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ گھر کی طرف جا رہا تھا اچانک تیز رفتار نے اسے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں محمد عامر موقع پر جاں بحق جبکہ اسکی والدہ اور بہن شدیدزخمی ہو گئیں جن کو مقامی ہسپتال ریفرکر دیا گیا ہے۔ عبدالحکیم سے نامہ نگار کے مطابق نواحی علاقہ کوٹ اسلام کے قریب ٹرک کی موٹرسائیکل ٹکر جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار40 سالہ محمد اکرم جاں بحق ہوگیا ،جبکہ 35 سالہ خاتون زخمی ہوگئی جس کو ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالہ داخل کردیا گیا ہے ۔کہروڑپکا سے سٹی رپورٹر کے مطابق طالب علم محمد مکی اپنے چھوٹے بھائی ساجد کے ساتھ بہاولپور سے واپس اپنے گھر مسہ کوٹھا آرہا تھا کہ چوک بڈھن شاہ کے قریب ایک تیز رفتار ڈالے نے اس ٹکر مار دی جس سے دونوں زمین پر گر پڑے اور آٹھ سالہ چھوٹا بھائی محمد ساجد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ موٹرسائیکل ڈرائیو بڑا بھائی محمد مکی کو بھی شدید چوٹیں آئیں دونوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر محمد مکی کو طبی امداد دی گئی اسی اثنا میں نامعلوم ڈالہ ڈرائیور اپنے ڈالے سمیت موقع سے فرارہوگیا ہے رحیم یار خان سے بیورو نیوز کیمطابق رحیم یارخان سے بیورونیوزکے مطابق وائرلس پل کارہائشی50سالہ نصراللہ نے آئے رزو کے گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی چیز کھالی حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا جہاں ایمرجنسی وارڈ میں 11 روز تک زیر علاج رہنے کے باوجود نصر اللہ جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑگیا جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے تین افراد جن میں ماہی چوک کی 35سالہ سردار بی بی، کوٹ سمابہ کی 35سالہ سمیرا بی بی اور سنجر پور کارہائشی17 سالہ محمد ناصر شامل ہیں۔ ان افراد کوحالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...