صوبائی دارالحکومت ، جی سی یونیورسٹی کی لیکچر ار سے 4ڈاکو 25ہزار اور جیولری چھین کر فرار ، شہر میں لاکھوں کی ڈکیتیاں

صوبائی دارالحکومت ، جی سی یونیورسٹی کی لیکچر ار سے 4ڈاکو 25ہزار اور جیولری ...

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے شا دبا غ کے علا قہ میں جی سی یو نیو رسٹی کی لیکچر ار ہما پر ویز سے 4ڈاکو ؤ ں نے گن پو ائنٹ پر 25ہز ار کی نقد ی اور 5تو لے کے طلا ئی زیو رات چھین کر فر ار ہو گئے ۔شا دما ن کے علا قہ میں وارث اور اسکی فیملی سے 3لاکھ کی نقد ی اور موبا ئل فو ن ،ستو کتلہ کے علا قہ میں طارق اور اسکی فیملی سے 3لاکھ 40ہزار،نواب ٹاؤن میں معر وف کی فیملی سے ایک لاکھ،وحد ت کالونی میں فیصل اور اس کے سا تھی سے2 لاکھ کی نقد ی او مو با ئل فو ن،اکبر ی منڈ ی کے علا قہ میں عا شر سے 85ہزار،ما ڈل ٹا ؤ ن میں حسن سے 40ہزار،فیکٹری ایریا میں ممتا ز سے 40ہزاراورگو المنڈ ی میں شا ہدسے 30ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ شا لیما ر میں ریا ض کی گاڑی اور نو لکھا میں عمر،مسلم ٹا ؤ ن میں ہا رون ،فیکٹر ی ایر یا میں حسنین،گلبر گ میں نعیم ،کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...