چوری شدہ گاڑیاں ٹمپرڈ کر کے جعلی رجسٹریشن پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

چوری شدہ گاڑیاں ٹمپرڈ کر کے جعلی رجسٹریشن پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف سٹی آفتاب احمد پھلر وان کی سربراہی میں انچارج اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی سب انسپکٹر عبد العزیز اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں ریڈ کر کے بابا ملتانی گینگ کے سرغنہ احسان عرف بابا اور اس کے 2سا تھیوں آفتاب حسین اور جابر علی کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری کر کے ٹمپرڈ کی گئی2کاریں، ایک پک اپ، کیری ڈبہ، 3شہزور ڈالے اور 4عدد جعلی رجسٹریشن بکس ہائے برآمد کر لی ہیں۔ ملزمان اپنے طریقہ واردات میں شہر کی مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرتے اور انہیں ٹمپرڈ کر کے ان کی جعلی رجسٹریشن بکس تیار کرکے انہیں فروخت کرنے کا دھندہ کرتے تھے۔ مارکیٹوں میں لے جا کراُونے پونے داموں فروخت کر دیتے تھے یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان احمد چوہدری نے ملزموں کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلا ن کیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...