فرنٹ دیسک پراجیکٹ سے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا، آئی جی پنجاب

فرنٹ دیسک پراجیکٹ سے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا، آئی جی پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے تھانہ کلچر میں تبدیلی کے حوالے سے شروع کئے گئے فرنٹ ڈیسک پراجیکٹ کے لئے این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر بھرتی ہوکر آنے والے پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس کو تربیتی کورس کروانے پر لاہور سکول آف مینجمنٹ کی فیکلٹی کوانکی خدمات کے اعتراف میں سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں شیلڈز اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دئیے ۔ تقریب میں لاہور سکول آف مینجمنٹ(ایل ایس ایم)کے شعبہ لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایٹس سے وابستہ اساتذہ ڈاکٹر علی ساجد ، پروفیسر ایم اے رف رف ، ڈاکٹر صغیر احمد ، پروفیسر تقی شاہ ، لیفٹینٹ کمانڈر شاہ ویز ، پروفیسر عون محمد، پروفیسر زیب سہروردی اور حسن خاور سمیت ٹرینرز نے خصوصی طور پر شرکت کی ، ان اساتذہ نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے کیلئے میرٹ اور شفاف طریقہ سے سیلیکٹ ہو نے والے تقریبا پندرہ سو آئی ٹی گریجویٹس کو پروفیشنل ٹریننگ فراہم کی ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک پراجیکٹ تھانہ کلچر میں تبدیلی کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوا ہے اور اس پراجیکٹ سے عوام الناس اور پولیس کے درمیان اعتماد کا رشتہ بحال ہورہا ہے جس کیلئے فرنٹ ڈیسک سٹاف کی تربیت کرنے والے لاہور سکول آف مینجمنٹ(ایل ایس ایم)کے شعبہ لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایٹس کے اساتذہ کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔اے آئی جی فنانس پنجاب حسین حبیب امتیاز نے لاہور سکول آف مینجمنٹ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینرز نے نئے سٹاف کو سروس کیلئے درکار صلاحیتوں سوفٹ سکلز اور آئی ٹی ٹرینڈ لیڈر شپ سے ہمکنارکردیا ہے ۔ پنجاب میں تھانہ کلچر کی تبدیلی اور شہریوں کے درمیان اعتماد کی بحالی کیلئے لاہور سکول آف مینجمنٹ کی خدمات کو پنجاب پولیس کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -