صوبائی دارلاحکومت ، 11ماہ میں 419افراد قتل ہوئے ، ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ

صوبائی دارلاحکومت ، 11ماہ میں 419افراد قتل ہوئے ، ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صو با ئی دا ر الحکومت میں گیا ر ہ ما ہ کے دوران 419افرا د قتل کر د ئیے گئے ۔ نو مبر کے مہینے میں شہر میں ٹار گٹ کلنگ میں دو گنا ہ اضا فہ ہواہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق کراچی کی نسبت لاہور میں نومبر کے مہینے میں ٹارگٹ کلنگ میں دو گنا اضافہ ہو گیا۔ لاہور میں روز 2 افراد قتل ہونے لگے۔ 2016 کے 11 مہینوں کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر 419 افراد قتل ہوئے۔رواں سال کے ماہ جنوری میں 27، فروری میں 33، مارچ میں 31، اپریل میں 29 جبکہ مئی میں 40 افراد قتل ہوئے۔ اسی طرح جون میں 52، جولائی میں 27، اگست میں 44، ستمبر میں 37 اور اکتوبر میں 40 افراد جان سے گئے۔سب سے زیادہ ہلاکتیں ماہ نومبر میں ہوئیں۔ نومبر میں 59 افراد قتل ہوئے۔ 10 افراد ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنے جبکہ 49 افراد دیگر مختلف وجوہات کی بنا پر قتل کئے گئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جرائم کم کرنے کے لئے بلند بانگ دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے جو کہ کہیں نظر نہیں آ رہے۔دوسری جا نب پو لیس حکا م کا کہنا ہے کہ ملت پا ر ک میں ڈ کیتی مزا حمت پر قتل کر نے والے 4ملزما ن کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...