پولیس کو ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنے پر شہری کو 50ہزار انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ

پولیس کو ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنے پر شہری کو 50ہزار انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ

لاہور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے پولیس کو ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنے کے اعتراف پر ایک شہری مدثر چیمہ کو 50ہزار روپے نقد اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا ۔ سی سی پی او نے پولیس کیساتھ بھر پور تعاون پر شہر ی کے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہر شہری اسی طرح اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تو معاشرے سے جرائم کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے ۔اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم اور ایس ایس پی ڈسپلن عمران یعقوب بھی موجود تھے۔

مزید : علاقائی


loading...