مانگا منڈی،سیاسی شخصیت کے بھائی پر لاٹھیوں سے حملہ

مانگا منڈی،سیاسی شخصیت کے بھائی پر لاٹھیوں سے حملہ

مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی) میڈیکل سٹور کے مالک مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری جنرل کونسلر گلزار احمد کے بھائی ملک ریاض احمد پر قاتلانہ حملہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ اور شام 4بجے کے قریب ملک ریاض احمد ،ملک بشارت کے گھر جارہے تھے کہ اچانک دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4افراد لاٹھیوں سے مسلح ہو کر آگئے اور ڈاکٹر ریاض پر تشدد شروع کر دیا۔ شور مچانے پر محلہ داروں نے جان بخشی کی جبکہ واقع کے دوران ملک ریاض احمد شدید زخمی ہو گئے۔اہل علاقہ نے ایک ملزم رانا ساجد عرف پھولہ کو پکڑ کراس کی درگت بنا دی،باقی تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ساجد کو حوالہ پولیس کر دیا گیا تھامانگا منڈی پولیس نے رانا ساجد عرف بھولڑ محمد عمران ندیم احمد ولد سردار اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی۔

مزید : علاقائی


loading...