مسافر کے قبضے سے 3 کلو ہیروئن برآمد

مسافر کے قبضے سے 3 کلو ہیروئن برآمد

لاہور(وقائع نگار) اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران کولمبو جانے والے بہاولپور کے رہائشی ہمایوں شہزاد کے قبضے سے 3 کلوہیروئن برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ برآمد ہونے والی ہیروئن کو سفری بیگ کے نیچے والے حصے میں انتہائی مہارت کے ساتھ سی گئی تھی۔

اے این ایف کے مطابق برآمد ہونے والی ہیروئن کی عالمی منڈی میں مالیت ساڑھے چار کروڑ روپے ہے جبکہ ملزم کو تفتیش کیلئے اینٹی نارکوٹکس ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...