بھارت نے گولی چلائی تو پوری طاقت سے جواب دینگے ، جنرل باجوہ

بھارت نے گولی چلائی تو پوری طاقت سے جواب دینگے ، جنرل باجوہ

راولپنڈی(آئی این پی،اے این این) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں کو بھارتی فوج کی سیز فائر معاہدے کیخلاف ورزی پر بھرپور جواب دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوجی جوان ہر دم تیار رہیں اب دشمن ایک بھی گولی چلائے تو پوری طاقت سے جواب دیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی اشتعال انگیزی مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں دیر پا امن قائم نہیں ہوسکتا،بھارت مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کرے،لائن آف کنٹرول پر نگرانی کے عمل کو مزید سخت کیا جائے۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 10کور ہیڈ کوارٹر راولپنڈی اور کنٹرول لائن پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور اپنا دن 10کور کے جوانوں کیساتھ گزارا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو 10کور راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر معائدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے دستوں کی پیشہ وارانہ مہارتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینے کا بھی حکم دیا۔اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کو ہر دم تیار رہنے کی ہدایت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں دیر پا امن قائم نہیں ہوسکتا۔آرمی چیف نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کیے۔

مزید : صفحہ اول


loading...