پرویز مشرف کااگلے انتخابات کیلئے نئی پارٹی تشکیل دینے کا اعلان

پرویز مشرف کااگلے انتخابات کیلئے نئی پارٹی تشکیل دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانٹیرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے بتایا کہ اس وقت تمام پارٹیز لسانی بنیادوں پر بنی ہوئی ہیں جو وفاق کے لیے صحیح نہیں۔ داخلی اور خارجی چیلینجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی موجودہ لیڈرشپ نا اہل ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں عوام کو متحد کر کے ایک بہتر لیڈر شپ دینا چاہتا ہوں۔ انٹر پریس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے خلاف پاکستان کی عدالتوں میں پیش ہونے کے لیے تیار ہوں لیکن مجھے آزادی سے رہنے دیا جائے۔ متحدہ یا پی ایس پی کی ممکنہ صدارت کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کو رد کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ متحدہ یا پی ایس پی پارٹی اردو سپیکنگ کمیونٹی تک محدود ہیں میں جو جماعت بنانے جا رہا ہوں اس میں اردو بولنے والوں کا بھی اہم کردار ہو گا۔ سابق صدر نے کہا کہ مدارس کو نظام تعلیم میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ حافظ سعید دہشت گرد نہیں انکی تنظیم دنیا کی سب سے بڑی این جی او ہے لشکر طیبہ نے نوجوانوں کو فلاحی کاموں کی طرف راغب کیا ہے۔ پرویز مشرف نے اس بات کا اعتراف کیا کہ چیف جسٹس افتخار چودھری کو ہٹانا اور این آر او کے ذریعے کرپٹ افراد کو عام معافی دینا ان کی غلطی تھی۔
مشرف

مزید :

صفحہ اول -