ایف بی آر کا ڈالرز کی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ایف بی آر کا ڈالرز کی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے ڈالرز کی سمگلنگ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا جبکہ کرنسی ڈیلرز سے2500 سے زیادہ ڈالرز تبدیل کرانے والوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر اٹیلی جنس ونگ نے ڈالر سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور اسلام آباد کے تاجر ڈالرز کی سمگلنگ میں ملوث ہیں جبکہ بعض افراد آمدن کے ذرائع بتائے بغیر مارکیٹ ڈالرز خرید رہے ہیں جن کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایف ایم یو نے مشکوک ٹرانزیکشنز کی نشاندہی کی ہے جس کے بعد ایف بی آر نے کرنسی ڈیلرز سے 2500 سے زیادہ ڈالرز تبدیل کرانے والوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔
کریک ڈاؤن

مزید :

صفحہ اول -