چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے چینی سفیر کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے چینی سفیر کی ملاقات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی سفیر سن وی ڈونگ نے گزشتہ روز جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی زبیر محمود حیات سے ملاقات میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک میں دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ، جبکہ اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ پاکستان اور چین آئرن برادر اور آل ویدر فرینڈز ہیں۔

ملاقات

مزید : صفحہ اول


loading...