وزیراعلی پنجاب کے دورہ بہاولپورکی جھلکیاں

وزیراعلی پنجاب کے دورہ بہاولپورکی جھلکیاں

( اعجاز مرتضیٰ ، نصیر احمدناصر، یاسین انصاری سے )

*وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف خصوصی طیارہ کے ذریعے لاہور سے بہاولپورائیرپورٹ پرصبح دس بجکر55 منٹ پرپہنچے۔

*وزیرتعلیم رانامشہود بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔

* وزیراعلی کااستقبال وزیرمملکت برائے تعلیم وامورداخلہ انجینئربلیغ الرحمن، صوبائی وزیرکوآپریٹو ملک محمداقبال چنڑ، سینیٹرسعودمجید، سمیع اللہ چوہدری، مسلم لیگی کارکنوں، ضلعی انتظامیہ، وسیم نوازسیکرٹری ہائیرایجوکیشن، کمشنر، آر پی او، ڈی پی او نے کیا۔

*وزیراعلی کی آمد سے قبل سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

* وزیراعلی پنجاب ائیرپورٹ سے سٹرک کے راستے اسلامیہ یونیورسٹی نیوکیمپس پہنچے جبکہ ان کیلئے ہیلی کاپٹرکا بھی انتظام کیاگیاتھا۔

*وزیراعلی کی آمد کے بعدقومی ترانہ پڑھاگیا۔

ضرور پڑھیں: ڈالر سستا ہو گیا

* آڈیٹوریم میں طلبا وطالبات ، والدین اوراساتذہ سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے۔

* آڈیٹوریم میں وزیراعلی پنجاب کے نام کے بینرز، پینافلکس نصب کیے گئے تھے۔

*پینافلکس پر’’ہمارافخر ہماری جان تعلیم یافتہ نوجوان‘‘ شکریہ شہبازشریف آپ نے اپناوعدہ پوراکیا ہم بنیں گے ملک کاسرمایہ درج تھے۔

*آڈیٹوریم میں ملی ترانے تم ہوپاکستان چھولو آسمان‘‘ بجائے گئے۔

* پنڈال میں لگائے گئے بینرز اورپینافلکس میاں محمدنوازشریف کے فوٹو موجود نہیں تھے۔

* آڈیٹوریم کے باہر پروگرام کیلئے لگائے گئے جنریٹرز کاٹینک پھٹنے سے درجنوں لیٹرڈیزل ضائع ہوگیا۔

* پنڈال میں جگہ نہ ہونے کے باعث بہت سے طلباوطالبات کوشرکت کی اجازت نہ دی گئی۔

*بہاولپوردرخشندہ ستارہ دوسرے پرنمبرآنیوالے طالب علم عامرسہیل کویونیورسٹی کی انتظامیہ کی نااہلی کے سبب تقریب کی اطلاع نہ دی گئی۔

*وزیراعلی اپنی تقریرکے دوران جذباتی ہوگئے ڈیسک پرہاتھ مارنے سے مائک گرگئے۔

*وزیراعلی پنجاب نے پیف سکالرشپ سے ایم ایس سی کرنیوالے نذیراحمدکے والد محکمہ انہارکے بیلدار محمدرمضان کوگلے لگالیا۔

*وزیراعلی پنجاب نے پیف کے سکالرشپ لینے والے ایف ایس سے کے طالب علم نامن سومیتھ جس کاوالد اس کی ڈ یڑہ سال کی عمر میں ایکسڈنٹ میں جاں بحق ہوگیاتھاکواپنابیٹابناکرگلے لگایا۔

*وزیراعلی نے اسٹیج پرسرائیکی میں کہاکہ’’میکوں بہوں خوشی تھئی ہے ماشاء اللہ‘‘

* تقریب میں تلاوت کلام پاک کی سعادت ایم فل کے طالب علم محمدثنااللہ جبکہ بی اے آنر پیف سکالرشپ کی طالبہ آمنہ خان نے نعت رسو ل مقبول پیش کی۔

*وزیراعلی کی آمد سے قبل شہرکوصفائی کرکے چمکادیاگیا۔

*وزیراعلی کااچانک سول ہسپتال اوربی وی ایچ کے دورہ کی وجہ سے ہسپتالوں کی خوب صفائی اوردھلائی کی گئی تھی لیکن وزیراعلی نے ہسپتالوں کادورہ نہ کیا۔

* ایم این اے علی حسن گیلانی کی تقریب میں تین بار جگہ تبدیل کرائی گئی۔

جھلکیاں

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...