یقین دلاتا ہوں کہ اب کراچی کے مسائل حل ہوں گے،وسیم اختر

یقین دلاتا ہوں کہ اب کراچی کے مسائل حل ہوں گے،وسیم اختر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہم لیڈری کرنے نہیں کام کرنے آئے ہیں ۔یقین دلاتا ہوں کہ شہر کے مسائل حل ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وسیم اختر نے کہا کہ اب سب متحد ہو کر متحد ہو کر کراچی کی خدمت کریں گے کیونکہ مل کر کام کرنے سے نتائج سامنے آئیں گے۔بہت وقت ضائع ہوچکا ہے اور اب کوئی پروٹوکول نہیں چلے گا لہذا افسران برا نہ مانیں کہ میں وقت لے کر نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ ہم لیڈری کرنے نہیں کام کرنے آئے ہیں، یقین دلاتا ہوں کہ کراچی کے مسائل حل ہوں گے، ہم کام کرکے دکھائیں گے اور متحد ہو کر کراچی کی خدمت کریں گے کیونکہ مل کر کام کرنے سے نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں سے کام نہیں لینا تو الیکشن کیوں کروائے گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...