بلاول کے ساتھ سیلفیاں لینے کے لئے جیالے دھکم پیل کرتے رہے
لاہور( نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ بلاول ہاؤس لاہور میں سیلفیاں لینے کے لئے پیپلز پارٹی کے جیالے دھکم پیل کرتے رہے اور ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش کرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق یوم تاسیس کے سلسلہ میں بلاول ہاؤس لاہور میں تیس نومبر سے پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام روزانہ کی بنیاد پر تقریبات جاری ہیں اور جب بھی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو پنڈال میں پہنچتے ہیں تو کارکن سیلفی لینے کیلئے دھکم پیل شروع کر دیتے ہیں گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے ورکرز کنونشن میں بھی کارکن بلاول بھٹو کیساتھ سیلفیاں لینے کے لئے ایک دوسرے کو پیچھے دھکیلتے رہے جبکہ بلاول بھٹو کی سکیورٹی شدید پریشان دکھائی دی ۔
بلاول