یوم تاسیس کی تقریبات ، جیالوں کا ڈھول کی تھاپ پر ثقافتی رقص کا مظاہرہ
لاہور( نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں منعقد ہونے والے بلاول ہاؤس لاہور میں ہونے والی یوم تاسیس کی تقریبات کے موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ اور میوزیکل پروگراموں کے موقع پر ثقافتی رقص کا مظاہرہ بھی کیا جارہا ہے گزشتہ روز پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے ورکرز کنونشن کے موقع پر سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کارکنوں کیساتھ مل کر لڈی بھی ڈالی جبکہ اس سے ایک روز قبل بھی جیالے چودھری اعتزاز احسن کو اپنے ساتھ رقص کرنے کے لئے ان کا زبردستی ہاتھ فضا میں بلند کرتے ہوئے دکھائی دئیے ۔
یوم تاسیس کی تقریبات