کراچی : گارمنٹس اور گتہ فیکٹری کی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی : گارمنٹس اور گتہ فیکٹری کی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں جمعہ کی علی الصبح ایک گھنٹے کے دوران 2 علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ بھرپور کوششوں میں مصروف رہا اور تیسرے درجہ کی آگ قرار دی جانے والی گارمنٹس فیکٹری کی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گارمنٹس فیکٹری کی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اس وقت فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی ۔ جبکہ نیو کراچی کی گتہ فیکٹری کی آگ بھی بجھا دی گئی ہے ۔اس سے قبل شہر کراچی میں آگ لگنے کا پہلا واقعہ سائٹ ایریا میں نورس چورنگی کے قریب ایک 3 منزلہ گارمنٹس فیکٹری میں پیش آیا تھا ۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گارمنٹس فیکٹری کی آگ کی شدت زیادہ تھی اور اس کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا جارہا تھا۔گارمنٹس فیکٹری کی آگ بجھانے کے لیے 18 فائر ٹینڈرز اور 5 واٹر باوزس کی مدد لی گئی جبکہ فیکٹری میں موجود تمام عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے اور فیکٹری کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی ہے ۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ کی شدت پہلی اور دوسری منزل پر زیادہ تھی جبکہ تیسری منزل پر اس کی شدت کچھ کم بتائی گئی تھی ۔ انھوں نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ بھی قرار دیا تھا ۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق دونوں آگ پر قابو پانے کے لیے 20سے زائد فائر ٹینڈر ز اور 8 واٹر باوزرز کی مدد لی گئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...