تحریک انآف نے حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کر دیا

تحریک انآف نے حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے سندھ حکومت کی کرپشن پر وائٹ پیپرجاری کردیا جس کے مطابق ایک سال کے دوران سندھ کے مختلف محکموں میں ایک کھرب سترہ ارب روپے کی کرپشن کی گئی محکمہ خزانہ ،بلدیات صحت ،ریونیوبورڈسمیت 14 محکمے کرپشن میں سرفہرست ہیں تحریک انصاف نے کاروائی کے لئے نیب کو خط بھی لکھ دیاگزشتہ روز سندھ اسمبلی کی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، ثمر علی خان اور ڈاکٹر سیما ضیا نے وائٹ پیپرمیںآڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹ برائے 2015 ۔2016 کا حوالہ دے کر کہا کہ مالی سال ایک سال میں ایک کھرب سترہ ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی گئی جبکہ کرپشن میں ریکارڈ قائم کرنے والے محکموں میں بورڈ آف ریونیو، چیف منسٹر سیکریٹریٹ، تعلیم ،سیاحت و ثقافت،صحت،بلدیات،زراعت،خزانہ، محکمہ توانائی سمیت 14 محکمے سر فہرست ہیں انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ کرپشن محکمہ خوراک میں 46 ارب 35 کروڑ 33لاکھ کی گئی،12ارب 32کروڑ35لاکھ روپے ہضم کرکے محکمہ بلدیات دوسرے نمبر پر رہا، 17ارب 73کروڑ45لاکھ روپے چوں منترکرکے محکمہ توانائی نے کرپشن میں تیسری پوزیشن حاصل کی،صوبے کے سربراہ انتظامی دفتر یعنی کہ وزیراعلی سیکریٹریٹ بھی کرپشن سے محفوظ نہ رہ سکا 2ارب 67 کروڑ روپے کی بے قاعدگیاں کرکے کرپشن فہرست میں شامل ہوگیا۔محکمہ صحت میں 9 ارب 27 کروڑ 20 لاکھ جبکہ محکمہ تعلیم 5 ارب 7 کروڑ 63 لاکھ کی کرپشن کی گئی،محکمہ زراعت میں4 ارب 37 کروڑ اسی طرح محکمہ داخلہ میں 2 ارب 35 کروڑ 80 لاکھ ،محکمہ اطلاعات میں 3 ارب 86 کروڑ، محکمات جنگلات میں 4 ارب 93 کروڑ 80 لاکھ،محکمہ خزانہ میں 3 ارب 3 کروڑ 71 لاکھ،سیاحت و ثقافت میں 50 کروڑاور اسی طرح بورڈ آف ریونیو میں 40 کروڑ کی کرپشن کی نشاندہی کی گئی۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا کہ آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹ کو مدنظررکھتے ہوئے وائٹ پیرجاری کیا ہے اوراس ایک سال پر مشتمل سب سے بڑی کرپشن کے خلاف کاروائی کے لئے نیب کو خط لکھا ہے اور امید ہے کہ تحقیقاتی ادارے اس پر عملی اقدام اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ پر سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی خاموشی سے لگ رہا ہے کہ کرپشن پر کھا اور کھلا یعنی مک مکا کی سیاست چل رہی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام پانی صحت تعلیم سمیت دیگربنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں کرپشن ان محرمیوں کی بنادی ضروریات وجہ ہے اسے روکیں بغیرسندھ میں ترقی ممکن نہیں۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کا حقیقی چہرہ سامنے لیکر آئے ہیں اور یہ وہ تمام وجوہات ہیں جنکی وجہ سے تعلیم،صحت سمیت بنیاری ضروریات سے سندھ کے عوام محروم ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے اور اسکا حساب لینے والا کوئی ہے جس کی وجہ سے کھلے عام کرپشن کی جارہی ہے تاہم ہم امید رکھتے ہیں کہ تحقیقاتی ادارے عوام کے خون پسینے کا حساب لینگے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت ان معاشی دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں گے.