ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس شروع ، سرتاج عزیز پاکستان کی نمائندگی کرینگے

ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس شروع ، سرتاج عزیز پاکستان کی نمائندگی کرینگے

امرتسر(اے این این)افغانستان کے بارے میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا چھٹا وزارتی اجلاس(آج) ہفتہ کو بھارت کے شہر امرتسر میں شروع ہوگی جو دو روز تک جاری رہے گی۔کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کرینگے۔ اس کانفرنس کا مقصد افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو فروغ دینا ہے ۔ ہارٹ آف ایشیاء استنبول پراسسز کا آغاز 2001ء میں ہوا تھا جس میں پاکستان، افغانستان، آذربائیجان، چین، بھارت، ایران، قزاخستان،کرغستان، روس، سعودی عرب، تاجکستان، ترکی،ترکمانستان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جبکہ اس عمل کی حمایت کرنے والے ملکوں میں ، آسٹریلیا، کینیڈا ، ڈنمارک، مصر، فرانس، فن لینڈ، جرمنی، عراق، اٹلی، جاپان، ناروے، پولینڈ، سپین، سویڈن، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں ۔ کانفرنس میں چار ممالک ازبکستان، لیٹویا، بلغاریہ اور آسٹریا کانفرنس میں مہمان ملکوں کے طورپر شرکت کرینگے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی تھی جس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی ۔

ہارٹ آف ایشیاء

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...