کراچی، ادویات کے گوادام میں آگ لگ گئی

کراچی، ادویات کے گوادام میں آگ لگ گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اولڈ سٹی ایریا میں سٹی کورٹ اور ڈینسو ہال کے قریب میڈیسن کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس پر رات گئے قابو پالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آگ تین منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر بنائے گئے میڈیسن کے ایک گودام میں لگی ۔تنگ گلیوں میں واقع ہونے کے باعث فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کو پہنچنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا تاہم فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...