خصوصی افراد کے مسائل کے حل کیلئے دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا ، امیر مقام

خصوصی افراد کے مسائل کے حل کیلئے دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا ، امیر مقام

پشاور ( سٹاف رپورٹر )وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ جسمانی معذورافراداس معاشرے کے خصوصی افرادہے ، ان کی حوصلہ افزائی کرنے چاہئے۔انہوں نے کہاکہ انہی افرادمیں خاص اہلیت کے حامل افرادموجودہوتے ہیں اورمعاشرے میں وہ ایک کلیدی کرداراداکرسکتے ہیں مگرانہیں قومی دھارے میں لانے کیلئے جہدوجہدکرنی چاہئے ،جوایک ملازم کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک جذبے اورہمت سے کرناچاہئے جس کاصلہ اللہ تعالیٰ دیگا۔انہوں نے کہاکہ مجھے احساس ہے اورخودان خصوصی افرادکے علاج معالجے کے مراکزکئی دفعہ دورہ کرچکاہوں،جسمانی معذورافرادکے علاج معالجہ کرنے والے طبیب بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے دھماکوں،قدرتی آفات اورکوئلے کے کانوں میں معذورافراد کاعلاج کرکے انہیں قومی دھارے میں میں پھرلے کرآئے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی پاکستان ریڈکریسنٹ (PRC)اورانٹرنیشنل کمیونٹی ریڈکریسنٹ (ICRC) کی تعاون سے پیپازہسپتال کے زیرانتظام انٹرنیشنل ڈے آف ڈیس ایبلٹی کی نسبت سے جسمانی معذورافرادکی واک کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپیرافلیجک ہسپتال کے کے عمل سمیت سکواش کے سابق چیمپن قمرزمان بھی موجودتھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ان خصوصی افرادکوجہاں بھی میری ضرورت پڑیگی میں وہاں انکی خدمت کیلئے حاضرہوں گا،ان کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔بعدازاں انہوں نے کارکردگی دکھانے والوں میں تعریفی اسناد اورشیلڈزتقسیم کیں۔آخرمیں معذورافرادکے سٹالزکابھی دورہ کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...