بلدیاتی اداروں کے ناظمین ونائب ناظمین کی تنخواہیں نہیں روکیں ، ترجمان

بلدیاتی اداروں کے ناظمین ونائب ناظمین کی تنخواہیں نہیں روکیں ، ترجمان

 پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا حکومت نے جمعہ کے روز بعض اخبارات میں شائع اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے ویلج اور نیبر ھوڈ کونسل کے ناظمین اور نائب ناظمین کی تنخوا ہیں روکی ہیں۔محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے ترجمان نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ایسا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا ہے اور نہ ہی آئندہ ایسا کرٍنے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ مالی سال کی طرح امسال بھی 3501 ویلج اور نیبر ھوڈ کونسلوں کی تنخواہیں ،انتظامی اخراجات سمیت تمام مدات میں رقم کی منتقلی وقت پر ہو گی

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...