شیر گڑھ میں امن جرگہ کا سود خوروں کیخلاف اعلان جہاد

شیر گڑھ میں امن جرگہ کا سود خوروں کیخلاف اعلان جہاد

شیرگڑھ(نامہ نگار)امن جرگہ صوبہ خیبر پختونخواہ نے سود خوروں کے خلاف اعلان جہاد کردیا اللہ اور اس کے ر سول کے ساتھ جنگ کرنے والوں کے خلاف جہاد جاری رہیگا عوام سود خوروں ،انڈر پلے،بھتہ خوروں،کار لفٹروں اور جرائم پیشہ افراد سے سوشل بائیکاٹ کرکے ایک ذمہ دار شہری اور پکے مسلمان ہونے کا ثبوت دیں امن جرگہ سود خوروں اور معاشرے کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جنگ جاری رکھے گا ان خیالات کا اظہار امن جرگہ کے صوبائی صدر سید کمال شاہ نے جمعہ کے روز شیر گڑھ میں برق تنظیم کے اہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے اپنے خطاب میں کیا جلسے سے امن جرگہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری ارشد منان ایڈوکیٹ،ہمایون خلجی،جے یو آئی تحصیل تخت بھائی کے امیر حافظ سعید،ارشد خان مالا کنڈ،ناظم محمد اکبر،میاں نصراللہ،مجیب الرحمان، برق تنظیم کے عبد الشکور خان اور بہاو الدین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ منشیات فروش،سود خور،بھتہ خور اور اغواء کار رضا کارانہ طور پر اس مکروہ کاروبار کو ترک کریں ورنہ امن جرگہ ان لوگون کے خلاف لشکر کشی کرئیگا انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی سے سود کے خلاف بل پاس کرنا ا ور صوبے میں سود خوروں کے خلاف کریک ڈاون امن جرگہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر مملکت آرڈیننس جاری کرکے قبائل اور ایجنسیوں میں سود کے خلاف قانون نافذ کیا جائے تاکہ وہاں بھی سود خوروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ آئس کے کاروبار کرنے والے باز آجائے ورنہ امن جرگہ ان کے خلاف از خود کاروائی کرے گا

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...