الپوری ،شانگلہ ٹریفک حادثے میں اے این پی کے رہنماء سپرد خاک

الپوری ،شانگلہ ٹریفک حادثے میں اے این پی کے رہنماء سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ا لپوری( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شا نگلہ دندی میں اے این پی کے ضلعی صدر حاجی سیدفرین خان کے گاڑی کو حادثہ میں جا ن بحق دو چچازاد بھائیوں حاجی عبدالودود اور عبد الرحمن مقامی قبرستان میں سپرد خاک جبکہ حاجی سیدفرین اور ان کے سیکورٹی گارڈ کمال شاہ کو ایبٹ آباد سے اسلام آباد منتقل کر دیا،حاجی سید فرین کے حالات خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ اہل خانہ کاعوام کو دعاؤں کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے شام کو عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنماء ضلعی صدر حاجی بشام سے اپنے دو چچا زاد بھائیوں ڈرائیور اور گارڈ واپس گھر جارہا تھا کہ بمقا م بیل باز روڈ پر گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ان کے دو چچازاد بھائیوں حاجی عبدالودود اور عبد الرحمن جان بحق ہوئے،جن کو جمعہ کے روز نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔حادثہ میں حاجی سیدفرین کا دائیں بازو ٹوٹ گیا تھا اور زخمی حالت میں تھاکوٹ میں فرسٹ ایڈ کے بعد گارڈ کمال شاہ سمیت ایوب ٹیچنگ ہسپتال منقل کیا گیا۔سیکورٹی گارڈ کمال شاہ بھی شدید زخمی ہے ۔جمعہ کے روز ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے حاجی سیدفرین اور کمال شاہ کو الشفاء اسلام آباد منتقل کر دیا ہے ، اسلام آباد میں اخری اطلاعات کے مطابق ان کے حالات خطرے سے باہر بتایا جارہا ہے، اہل خانہ نے حاجی سیدفرین کی صحت یابی کیلئے عوام کو دعاؤں کی اپیل کی ہے،شانگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں مانگی گئی۔