انعام اللہ نیازی سے ڈکیتی، پولیس نے چوری کی ایف آئی آر کاٹ دی

انعام اللہ نیازی سے ڈکیتی، پولیس نے چوری کی ایف آئی آر کاٹ دی

لاہور (خصوصی رپورٹ) یکم دسمبر کو ایم پی اے انعام اللہ نیازی کو وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے سامنے لوٹا گیا لیکن ریس کورس پولیس نے ڈکیتی کی دفعات کے بجائے چوری کی دفعہ 380 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کی نوسربازی پر تو ممبر صوبائی اسمبلی بھی حیران ہو گئے، کہتے ہیں انہوں نے درخواست لکھی، نہ ہی پولیس نے ایف آئی آر کی کاپی فراہم کی۔ پولیس اہلکاروں نے خود ہی درخواست لکھی اور ان سے دستخط کرا لئے۔ ایم پی اے کو غلط ایف آئی آر کا علم ہوا تو متعلقہ ایس پی سے رابطہ کر لیا۔انعام اللہ نیازی نے محکمہ پولیس کو ہلایا تو بوکھلاہٹ میں پولیس نے چوری کی ایف آئی آر میں ہی ڈکیتی کی دفعہ 392 کا اضافہ کر دیا۔

انعام اللہ نیازی

مزید : صفحہ آخر


loading...