پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف محکمانہ سطح پر مختلف ٹیمیں تشکیل

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف محکمانہ سطح پر مختلف ٹیمیں تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف فیصلہ کرتے ہوئے محکمانہ سطح پر مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس کی رقم کے ساتھ ساتھ ایک فیصد سرچارج کے ساتھ نوٹس جاری کرے گی۔ اس سلسلے میں ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ جو نادہندگان پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کریں گے۔ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ان کی جائیدادیں سیل کردی جائیں گی اور ان سے ماہانہ کی بنیاد پر ایک فیصد سرچارج کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صرف لاہور میں اس وقت ڈیڑھ لاکھ جائیدادیں ایسی ہیں جن کے مالکان نے ٹیکس جمع نہیں کروایا۔
پراپرٹی ٹیکس

مزید :

صفحہ آخر -