شریف برادران کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سزا ملے گی ، طاہر القادری

شریف برادران کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سزا ملے گی ، طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبر نگار خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ شریف برادران کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سزا ملے گی ،بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔شہدا کا خون پوری تحریک پر قرض ہے ،آخری سانس تک انصاف بشکل قصاص کیلئے لڑیں گے ۔کابینہ اور ساری حکومتی مشینری وزیر اعظم کی کرپشن چھپانے کیلئے یک نکاتی ایجنڈے تک محدود ہو چکی ،حکمرانوں کے پاس پیسہ باہر لے جانیوالی منی ٹرین تو ہے مگر ’’ منی ٹریل‘‘ نہیں ۔اقتصادی راہداری منصوبہ کے زگ زیگ ٹریک کی شناخت تو ممکن ہے مگر لندن فلیٹس کس پیسے سے خریدے گئے یہ جاننے اور دیکھنے کیلئے ابھی کوئی ’’ ٹیلی سکوپ‘‘ ایجاد نہیں ہوئی۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کینیڈا سے کراچی کیلئے روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سرل لیکس کے معاملے کو دفن کرنے کے بعد سول حکومت نے قومی ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے ’’نظر ثانی‘‘ پر غور شروع کر دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری ساری توجہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے انصاف پر ہے ۔2 سال گزر جانے کے بعد بھی ہمیں انصاف ملا نہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ۔شہداء کے ورثا کو انصاف اس لئے نہیں مل رہا کیونکہ جرم کرنے والے طاقتور اور اقتدار میں ہیں ۔قائد اعظم کے پاکستان میں اندھا قانون مجرم کی شکل و صورت اور حیثیت دیکھ کر حرکت میں آتا ہے ۔
طاہر القادری

مزید :

صفحہ آخر -