سی ٹی ڈی کو فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی گرفتاری کا اختیار مل گیا

سی ٹی ڈی کو فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی گرفتاری کا اختیار مل گیا

کراچی (خصوصی رپورٹ) سندھ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے اور لا ء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اختیارات میں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سی ٹی ڈی کو فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی گرفتاری کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اختیارات سیکشن ای ای 11 اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997ء کے تحت دیئے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی

مزید : صفحہ آخر


loading...