کروڑوں روپے کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

کروڑوں روپے کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

لاہور(سپیشل رپورٹر )اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہورپر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم ہمایوں شہزاد3کلو ہیروئن جس کی عالمی منڈی میں مالیت3کروڑ روپے ہے اپنے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپاکر لاہور سے سری لنکا سمگل کرنا چاہتا ہے اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزم سے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...