احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کی بطور ممبر ضلع کونسل اہلیت چیلنج

احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کی بطور ممبر ضلع کونسل اہلیت چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نامہ نگار خصوصی ) وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کی بطور ممبر ضلع کونسل اہلیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی، عدالت نے الیکشن کمیشن اور احمد اقبال سے انیس دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد وحید نے نارووال کے رہائشی وقاص قدیر شیخ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے سردار کلیم الیاس ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ احمد اقبال کو سیاسی طور پر نوازنے کیلئے نارووال سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر بلامقابلہ ممبر ضلع کونسل بنوایا گیا، ممبر ضلع کونسل کے عہدے سے نااہل قرار دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے احمد اقبال اور الیکشن کمیشن سے انیس دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔
اہلیت چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -