ہائیکورٹ کادن ٹی وی کی نشریات بحال کرنے کا حکم

ہائیکورٹ کادن ٹی وی کی نشریات بحال کرنے کا حکم

لاہور ( نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے دن ٹی وی کی نشریات بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے نشریات کی ایک ماہ بندش کا پیمرا کا حکم عبوری طور پر معطل کر دیا ۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے دن ٹی وی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے عبدالباسط ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پیپرا نے کسی قانون اور ضابطے کے بغیر ہی دن ٹی وی کا لائسنس معطل کرنے اور نشریات بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔پیمرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا نے قانون کے مطابق ذاتی شنوائی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دن ٹی وی کا لائسنس معطل کیا ہے۔ عدالت نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد دن ٹی وی کا لائسنس معطل کرنے اور نشریات بند کرنے کا حکم عبوری طور پر معطل کرتے ہوئے پیمرا سے بیس دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...