طالبہ کے ساتھ اجتماعی بداخلاقی کے ملزم کے وارنٹ گرفتاری

طالبہ کے ساتھ اجتماعی بداخلاقی کے ملزم کے وارنٹ گرفتاری

لاہور ( نامہ نگار خصوصی ) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار نے آٹھویں جماعت کی چودہ سالہ طالبہ کے ساتھ اجتماعی بداخلاقی کے ملزم کی ضمانت کی منسوخی کیلئے دائرسرکاری اپیل کی سماعت کے دوران پیش نہ ہونے پرملزم عدنان ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد نے عدالت کو بتایا کہ اجتماعی زیادتی کی شکار طالبہ سے زیادتی کے الزام میں آٹھ ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے،،ملزمان نے مدعی مقدمہ سے راضی نامے کی بنیاد پر ٹرائل عدالت سے ضمانت کرا رکھی ہے۔ دریں اثناء لاہورہائیکورٹ نے ایک اور کیس میں فراڈ کیس میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ،عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا تفتیشی افسر نے اسے پکڑنے کی کوشش بھی کی لیکن ملزم ہاتھ نہ آیا۔عدالت کے روبرو ملزم شبیرنے موقف اختیار کیاکہ مدعی مقدمہ نے پولیس سے سازباز کرکے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا لہذا اس کی ضمانت منظور کی جائے۔.مدعی مقدمہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے کاروباری لین دین کے تحت اسے چیک دیا جو بینک سے کیش نہ ہوا۔جس پر عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی.۔ عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا۔

وارنٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...