ڈی جی ماحولیات کو ہٹایا گیا یا نہیں،آگاہ کیا جائے ،عدالت کی سرکاری وکیل کو ہدایت

ڈی جی ماحولیات کو ہٹایا گیا یا نہیں،آگاہ کیا جائے ،عدالت کی سرکاری وکیل کو ...

لاہور ( نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست میں سرکاری وکیل کو ہدایت کی ہے کہ بتایا جائے کہ ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے یا نہیں۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا لیکن ڈاکٹر جاوید اقبال ابھی تک اپنے عہدے پر کام کر رہے ہیں، ڈی جی ماحولیات کو عہدے سے ہٹانے کا حکم وزیر اعلی پنجاب کو دیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ابھی وزیر اعلی کو نوٹس جاری نہیں کیا جا رہا، پہلے پتہ کر لیں کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد ہوا ہے کہ نہیں، سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

ہدایت

مزید : صفحہ آخر


loading...