ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کوبرطرف نہیں کیا ،پنجاب حکومت

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کوبرطرف نہیں کیا ،پنجاب حکومت

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کوپنجاب حکومت کی طرف سے آگاہ کیا گیا کہ حالیہ احتجاج کے دوران ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کوبرطرف نہیں کیا گیا ۔سرکاری وکیل کے اس بیان کے بعد مسٹر جسٹس محمد علی نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کو اپنی ڈیوٹی سنبھالنے کی ہدایت کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مختلف بد انتظامیوں کے خلاف احتجاج اور دھرنا دینے پر حکومت نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں اور انہیں برطرف کیا جا رہا ہے حکومت کا انتقامی کارروائی سے روکا جائے ۔گزشتہ روز ا نتظامیہ کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیاتھا کہ ینگ ڈاکٹرز کو معطل نہیں کیا ۔جس پر فاضل جج نے مذکورہ ہدایت کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...