پرائمری اور سکینڈری سکولوں میں طلبہ کی کم تعداد، 99سینئر ہیڈ ماسٹرز کیخلاف کارروائی شروع

پرائمری اور سکینڈری سکولوں میں طلبہ کی کم تعداد، 99سینئر ہیڈ ماسٹرز کیخلاف ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ تعلیم نے بڑی تعداد میں بچوں کے سکول چھوڑ جانے پر پنجاب بھر کے سکولوں کے 99 سینئر ہیڈ ماسٹرز کے خلاف کارروائی شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں پرائمری اور سیکنڈری سطح پر بچوں کی کم ہوتی تعداد پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ، ان میں گریڈ 19اور 20 کے وہ سکول سربراہ شامل ہیں ، جن کے سکولوں میں سیشن 2014 سے 2016 میں 50 فیصد سے زائد طالب علم سکول چھوڑ گئے ، اتنی بڑی تعداد میں بچوں کے سکول چھوڑ جانے پر محکمہ تعلیم نے کارروائی کا فیصلہ کیا اور سکول سربراہوں کا موقف سننے کے لیے انہیں 13 ، 14 اور 15 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے ، ان میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول موہنی روڈ میں تعینات گریڈ 19 کے سینئر ہیڈ ماسٹر محمد نواز ، منہالہ کلاں کے کنور عابد ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مریدکے ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے فیض الحسن فیضی ، افتخار احمد پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خان پور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ، ضیاء اللہ پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فاروق آباد ڈسٹرکٹ شیخوپورہ ، رفیق انجم سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ لیاقت ہائی سکول ڈسٹرکٹ شیخوپورہ ، ذوالفقار علی سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 شاہ کوٹ ، غلام عباس انجم پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول سانگلہ ہل ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب ، محمد اقبال حسین پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول واہنڈو ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ، محمد خالد پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول منڈیالہ تیگا ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ، محمد جعفر سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ملت ہائی سکول گوجرانوالہ ، محمد اکرم طاہر گورنمنٹ ہائی سکول پی بی ماڈل گوجرانوالہ ، محمد زکریا پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول احمد نگر ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ، محمد اسلم سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول تتلے عالی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ، واجد حسین سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول راہوالی ، محمد عمر سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نوشہرہ ورکاں ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ، محمد صفدر پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوہلو تارڑ ڈسٹرکٹ حافظ آباد، حبیب الرحمان پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کسوکے ڈسٹرکٹ حافظ آباد، اورنگزیب پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بھکھی شریف ضلع منڈی بہاؤ الدین ، حفیظ احمد سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ملکوال شریف ضلع منڈی بہاؤ الدین ، خالد محمود احمد پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول قادر آباد ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین ، محمود علی بابر سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول رسول پور پھالیہ ضلع منڈی بہاؤ الدین ، محمد ظفر اللہ سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول عوامی ستراہ ڈسٹرکٹ سیالکوٹ ، محمد اقبال سابق پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈر سکول اگوکی ڈسٹرکٹ سیالکوٹ ، محمد ایوب صابر سابق پرنسپل سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اگوکی ضلع سیالکوٹ ، عبدالشکور انجم سابق سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سیالکوٹ حال ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر (ایجوکیشن ) اٹک ، عتیق الرحمن سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول مرکیوال سیالکوٹ ، محمد ذوالفقار علی سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چونڈہ ضلع سیالکوٹ ، محمد اصغر پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول آدمکے چیمہ ، ڈسٹرکٹ سیالکوٹ ، رانا سربلند سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول جامکے چیمہ ڈسٹرکٹ سیالکوٹ ، سید مزمل حسین سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی بہرام سیالکوٹ ، محمد اسلم رضوی پرنسپل گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول بوآ ضلع نارووال ، چوہدری اللہ دتہ ذکا سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مسلم ہائی سکول نارووال ، محمد یونس سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول جسڑ ڈسٹرکٹ نارووال ، محمد عامر سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول سنکھترا ، ڈسٹرکٹ نارووال ، محمد عبدالمنان بٹ سینئر ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول احمد آباد ڈسٹرکٹ نارووال ، عبدالرشید سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ تلونڈی بھنڈراں ڈسٹرکٹ نارروال ، اصغر علی خان پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شکر گڑھ ضلع نارروال ، لیاقت علی چوہدری پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کنجروڑ ڈسٹرکٹ نارووال، مطیع الرحمن سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول بدوملہی ڈسٹرکٹ نارووال، چوہدری فیض محمد پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ساہیوال ڈسٹرکٹ سرگودھا ، منصور قادر شاہ سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول حیدر آباد ٹاؤن ڈسٹرکٹ سرگودھا ، ڈاکٹر حافظ محمد عبداللہ سابق پرنسپل سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول سرگودھا، مختار احمد پرنسپل گورنمنٹ سنٹر ماڈل ہائر سیکنڈری سکول سرگودھا ، محمد اسحاق سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 ڈسٹرکٹ سرگودھا ، ظفر اللہ خان پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بھابڑا ڈسٹرکٹ سرگودھا ، چوہدری عبدالحق سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول پنجگرائیں ضلع بھکر ، عامر محمد جوئیہ سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کلور کوٹ ضلع بھکر ، ملک مظفر خان پرنسپل گورنمنٹ کرسچین ہائر سیکنڈری سکول راجا بازار ڈسٹرکٹ راولپنڈی ، شفیق الرحمن سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ٹیکسلا ڈسٹرکٹ راولپنڈی ، خالد محمود قریشی سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کلر سیداں ڈسٹرکٹ راولپنڈی ، ٹیپو سلطان پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ہارو ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان ، عشرت جلیل پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوٹ مبارک ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان ، ملک سید علی پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شاہ صدر دین ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان ، محمد عظیم خان پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جمن شاہ ڈسٹرکٹ لیہ ، ملک غلام شبیر سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے روڈ کروڑ ڈسٹرکٹ لیہ ، جام رب نواز سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول غازی گھاٹ ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ ، محمد ممتاز سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول مظفر گڑھ ، مجاہد حسین پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سناواں ضلع مظفر گڑھ ، اعجاز احمد ملک سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 تلہ گنگ ضلع چکوال ، ریحانہ سہیل سینئر ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول والٹن لاہور ، تسنیم فاطمہ سینئر ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بدوملہی ڈسٹرکٹ نارووال ، عابدہ جبین پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹاٹے پور ڈسٹرکٹ ملتان ، عابدہ طاہر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول 21/11-L ڈسٹرکٹ ساہیوال ، رابعہ اظہار پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چک بیلی خان ضلع راولپنڈی ، فریحہ ناز پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چوک سرور شہید مظفر گڑھ ، ممتاز حسین سابق سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ قاسم العلوم ہائی سکول سرگودھا حال پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول وجھ ڈسٹرکٹ سرگودھا اور ڈاکٹر سلیم الدین پرنسپل گورنمٹ ماڈل ہائی سکول نمبر 1 سرگودھا سمیت دیگر شامل ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...