وزیراعظم کے زیر صدارت لاہور میں 12دسمبر کو انٹر نیشنل سیرت کانفرنس کی تیاریاں

وزیراعظم کے زیر صدارت لاہور میں 12دسمبر کو انٹر نیشنل سیرت کانفرنس کی تیاریاں

لاہور(میاں اشفاق انجم سے)انٹرنیشنل سیرت کانفرنس 12ربیع الاول کو پرل کا نٹینینٹل ہوٹل(PC) لاہور میں ہو گی صدارت وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کریں گے دنیا بھر سے علماء اکرام ،دانشور حضرات ،محقق اوراسلامی سکالر کے علاوہ سینٹرز،وزراء ،ارکان اسمبلی شریک ہوں گے،وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی انٹرنیشنل سیرت کانفرنس صبح 10بجے کرسٹل ہال PCہوٹل لاہور میں شروع ہو گی۔انٹرنیشنل سیرت کانفرنس میں شرکت کے لیے اندرون و بیرون ممالک سے آنے والے مہمانوں کے لیے لاہور کے مختلف فائیو سٹار ہوٹلز میں کمرے بُک کروا لیے گئے ،انٹرنیشنل کانفرنس پر کروڑوں روپے اخراجات متوقع ہیں،گزشتہ سالوں میں یہ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوتی تھی اور شرکاء سمیت مہمانوں کو ٹی اے ڈی اے کی ادائیگیوں سمیت ائیرلائنز کے ٹکٹ اور فائیو سٹار ہوٹل میں رہائش فراہم کی جاتی رہی تھی اس سال 12ربیع الاول پر کانفرنس لاہور میں ہو رہی ہے،جس کے انتظامات وزارت مذہبی امور کے ڈی جی نور السلام اور ان کی ٹیم کر رہی ہے انٹرنیشنل سیرت کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں بیرون ملک سے مہمانوں کی آمد10ربیع الاول سے شروع ہو جائے گی اور11ربیع الاول تک تمام مہمان لاہور پہنچ جائیں گے ان کی رہائش کے لیے بکنگ حاصل کر لی گئی ہے اور مہمانوں کو ائیرلائنز کے ٹکٹ بھی ان تک پہنچا دئیے گئے ہیں انٹرنیشنل سیرت کانفرنس میں داخلہ صرف خصوصی پاس پر ہو گا جو وزارت مذہبی امور نے جاری کیا ہے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف،وزیر مملکت پیر سید امین الحسنات تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

سیرت کانفرنس

دوسری دفعہ عمرہ پر بھی دو ہزار ریال کا ٹیکس ختم کیا جائے،حاجی ثناء اللہ

تین سال میں عمرہ کرنے والوں پراضافی ٹیکس کا خاتمہ خوش آئند ہے، چےئرمین ہوپ

ہر فرد کو حرمین شریفین میں آنے کی اجازت ہونی چاہئے، چےئرمین ٹیپ نعیم شریف

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)گزشتہ تین سال میں عمرہ کرنے والوں پر دوبارہ عمرہ کرنے پر دو ہزار ریال ٹیکس کا خاتمہ خوش آئند ہے ،مثبت نتائج برآمد ہوں گے ،سال میں دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں پر بھی دو ہزار ریال کا ٹیکس ختم کیا جائے ٹیپ اور ہوپ کے رہنماؤں کا خیر مقدم،مرکزی چےئرمین ہوپ حاجی ثناء اللہ اور ٹیپ کے مرکزی چےئرمین نعیم شریف نے سعودی حکومت کی طرف سے دوبارہ عمرہ کے لیے جانے والوں پر دو ہزار ریال اضافی ٹیکس واپس لینے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ دنیا بھر سے ہر فرد کو حرمین شریفین میں آنے کی اجازت ہونی چاہئے اس پر کسی قسم کا ٹیکس نہیں ہونا چاہیے ،رہنماوں نے سعودی حکومت کی طرف سے عمرہ سیزن 1438میں دوسری دفعہ جانے والے عمرہ زائرین پر دو ہزار ریال برقرار رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے سعودی حکومت دو ہزار ریال ختم کرے اس سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مثبت نتائج

صفہ انٹرنیشنل کے سی او احسان اللہ حج و عمرہ چیمبر آف کامرس کے کنوینئر مقرر

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)معروف ٹریول ایجنٹ اور حج آرگنائزر علی عمران اور احسان اللہ کی سٹینڈنگ کمیٹی حج و عمرہ چیمبر آف کامرس لاہور کے کنوینئر اورکو ،کنوینئرکے طور پر تقرری،حرم الحجاز کے چیف ایگزیکٹو علی عمران کو کنوینئر جبکہ ہوپ پنجاب کے سابق چےئرمین صفہ انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو احسان اللہ کو کنوینئر مقرر کیا گیا ہے علی عمران ،احسان اللہ کو ٹریول ٹریڈ کے لیے قابل قدر خدمات پر نئی ذمہ داریاں دی گئی ہیں دونوں رہنماوں نے کام شروع کر دیا ہے ۔

سٹینڈنگ کمیٹی

مزید : صفحہ آخر


loading...