چکوال،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق،گاڑی تباہ

چکوال،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق،گاڑی تباہ

چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بس نے شازور کو ٹکر مار دی ایک شخص جاں بحق او ر گاڑی بھی تباہ ہو گئی ۔ محمد اشفاق ولد شریف ساکن سائیوال نے کلرکہار پولیس کو بتایا کہ وہ شازور نمبرSLK-8272چلاتا ہوں اس کے ساتھ طاہر ولد جعفر دوسرا ڈرائیور اور اس کا چھوٹا بھی اسلم بھی موجود تھا عارفوالہ سے مردان جا رہے تھے کہ جب بھٹی گجر پہنچے تو پیچھے سے ایک بس نمبر2711Cجس کو ڈرائیور مہران جان ولد گمالے سکنہ مردان نہایت غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور اس کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر مار دی ۔جس کے نتیجے میں اس کا بھائی اسلم جاں بحق ہو گیا اور گاڑی کو بھی کافی نقصان پہنچا ۔ کلرکہار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...