فرح آغا پی ٹی آئی شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی صدر مقرر

فرح آغا پی ٹی آئی شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی صدر مقرر

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما فرح آغا کو ضلع راولپنڈی شعبہ خواتین کا صدر بنا دیا گیا، نوٹفیکیشن جاری، شمالی پنجاب کے صدر عامر کیا نی نے انہیں پارٹی دفتر میں نوٹفیکیشن دیا ، اس موقع پر شمالی پنجاب کے ترجمان ساجد قریشی بھی موجود تھے۔ فرح آغا اس سے قبل بھی پارٹی میں متعدد اہم عہدوں پر کام کر چکی ہیں ۔ ضلعی صدر فرح آغا نے اس مو قع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت نے ایک مرتبہ پھر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگی ۔ ضلع راولپنڈی میں تمام پارٹی کارکنان کو ساتھ لیکر چلوں گی اور راولپنڈی کو پی ٹی آئی کا ناقابل تسخیر قلعہ بنا کر دم لیں گے۔ تمام خواتین کا رکنان میرے ساتھ رابطے میں ہیں اور بھرپور انداز سے تنظیم سازی کی جائے گی اور پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والی کارکنان کو آگے لیکر آئیں گے۔ میری نامزدگی تمام کارکنان کی کامیابی ہے۔ پارٹی رہنماوں اور کارکنان نے انہین ضلعی صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...