یوسی کوٹ گلہ کے عوام بنیادی سہولیات نہ ملنے پر سراپا احتجاج

یوسی کوٹ گلہ کے عوام بنیادی سہولیات نہ ملنے پر سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ خوشحال گڑھ یونین کونسل کوٹ گلہ تحصیل لاوہ کے عوام بنیادی سہولتیں فراہم نہ ہونے پر سراپا احتجاج بن گئے۔ حلقہ این اے61کے دور افتادہ گاؤں میں بجلی، گیس اور ہسپتال نام کی کوئی چیز نہیں۔ حتیٰ کے سڑک کی سہولت بھی میسر نہیں ، کوئی مریض زیادہ بیمار ہوجائے تو تلہ گنگ تک منتقل کرتے ہوئے اللہ کو پیارا ہو جاتا ہے۔ ملک احمد خان ولد محمد خان ، ملک اسد محمود چیئرمین یونین کونسل کوٹ گلہ، وائس چیئرمین ملک شیر افضل، سلطان خان ولد محمد خان اور انسپکٹر غلام حسن ، ڈاکٹر احمد خان، حمید اللہ خان، عبدالرؤف، عدنان حیدر،ملک عرفان، لال خان، کیپٹن (ر) ہاشم خان، ملک گل جہان، محمد یونس، ماسٹر عمر حیات، محمد رمضان ،ٹھیکیدار محمد خان، ٹھیکیدار محمد رمضان، غلام حسن، حافظ غلام مصطفی، محمد سلیمان ، گل باز، احمد خان اورمحمد بشیر نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ اس علاقے سے ہمیشہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوتے آرہے ہیں لہٰذا اہل علاقہ پر رحم کرتے ہوئے فوری طو رپر کم از کم سوئی گیس تو گاؤں کو فراہم کی جائے اور گاؤں سے صرف چار کلو میٹر کے فاصلے سے سوئی گیس کی مین پائپ لائن گزر رہی ہے۔