وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ملتان میں گورنر پنجاب سے بھانجے کے انتقال پرتعزیت

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ملتان میں گورنر پنجاب سے بھانجے کے انتقال پرتعزیت

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف گزشتہ روز سرکٹ ہاؤس ملتان گئے،جہاں انہوں نے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے ان کے جواں سال بھانجے محمد الیاس رجوانہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے محمد الیاس رجوانہ کے والدملک حفیظ رجوانہ ،بھائیوں اورسوگوار خاندان سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ شہباز شریف مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے کاندھ شریف گئے اوروزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر سید ہارون سلطان بخاری اورایم این اے سید باسط سلطان بخاری کے والد سابق پارلیمنٹیرین سید عبداللہ شاہ بخاری کے انتقال پران سے گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے سید ہارون سلطان بخاری ،سید باسط سلطان بخاری اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم سید عبدااللہ شاہ بخاری کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

تعزیت

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...