ہری پور میں ایڈز کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار اور واک کا اہتمام

ہری پور میں ایڈز کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار اور واک کا اہتمام

ہری پور (نامہ نگار)ایڈز کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے غیر سرکاری تنظیم سنگی ترقیاتی فاؤنڈیشن کے جنڈر ایمپاورمنٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے زیر اہتمام یونیورسٹی �آف ہری پور میں سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا شعبہ مائکرو بیالوجی کی ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے تعاون سے منعقدہ اس آگاہی تقریب کے مہمان خصوصی شعبہ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید سمیت غیر سرکاری تنظیم سنگی کے ڈائریکٹر عمر جاوید ،پروجیکٹ منیجر شازیہ سلطان ،ڈاکٹرفرخ جاوید ڈاکٹر شازیہ ڈاکٹر بلال اندلیب اختر،جی ای آئی ڈی پی کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مبین قمر ٹریننگ کوآرڈینیٹر اسرار احمد اور دیگر مقررین نے خطاب کے دوران ایچ آئی وی اور ایڈز بارے آگاہی دیتے ہوئے بیماری کی نوعیت اسکے پھیلاؤ ،خطرات ،احتیاطی تدابیر علاج اور بچاؤ کے موضوعات پر سیر حاصل بحث کی مقررین نے کہا کہ غیر محفوظ جنسی روابط متاثرہ خون کی منتقلی جسم پر نقوش بنوانے ڈرگز کے استعمال اور متاثرہ شخص کی استعمال شدہ سرنج ٹوتھ برش یا دیگر ایسے آلات جن سے جلد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہو کے دوبارہ استعمال ایڈز پھیلانے کی اہم وجوہات ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ہری پور کے ڈاکٹر بلال نے ایڈز کنٹرول پروگرام کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایڈز کے مریضوں کو ہمدردی کی ضرورت ہوتی ہے جس سلسلے میں پاکستان میں 2000میں ایڈز کنٹرول پروگرام شروع ہوا جس کے تحت 17224کیسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ پاکستان میں ایک لاکھ کے قریب لوگ متاثر ہیں انھوں نے کہا کہ ڈرگز استعمال کرنے والے افراد اور ٹرانس جنڈر میں ایڈز کی شرح زیادہ ہے انھوں نے کہا کہ ہری پور میں اٹھارہ اور ایبٹ آباد میں بھی ایڈز کے تیس کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں پشاور اور کوہاٹ میں ایڈز کنٹرول کے سینٹرز کام کررہے ہیں جہاں حکومت کی طرف سے مفت علاج کی سہولت میسر ہے شعبہ سائنس کے ڈین ڈاکٹر عابد فرید نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیر اہوکر ایڈز جیسی مہلک بیماری سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ایڈز کے خلاف شعور بیدار کرکے ایڈز کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی لائی جاسکتی ہے ایڈز کو محض جنسی بے راہ روی کے باعث پھیلنے والی بیماری ہی نہ سمجھا جائے بلکہ اس کے پھیلاؤ کے دیگر عوامل بھی ہیں تقریب کے اختتام پر ایڈز کے خلاف آگاہی واک بھی کی گئی جس میں پروفیسر ز ڈاکٹرز سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور طلبہ و طالبات نے بھر پور شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ایڈز ربن لگا رکھے تھے اور ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ایڈز سے متعلق آگاہی کلمات درج تھے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...