بلاول عمران خان کی طرح گالم گلوچ کی سیاست کررہے ہیں،رانا ثنا اللہ

بلاول عمران خان کی طرح گالم گلوچ کی سیاست کررہے ہیں،رانا ثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو کسی نے کہا عمران خان کی طرح بدزبان ہوجا ؤ‘اسی لیے وہ اب تحریک انصاف کی طرزپرگالم گلوچ کی سیاست کررہے ہیں‘ پیپلزپارٹی کا پنجاب میں دوبارہ متحرک ہونا خوش آئند مگربلاول بھٹو کی غلط رہنمائی کی جا رہی ہے‘ جھنگ الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اورشفاف الیکشن ہوا، جھنگ میں حق نوازجھنگوی کی عوام میں بہت پذیرائی ہے‘اداکارہ قسمت بیگ کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے جس میں انکے پر وموٹر مزمل سمیت4 ملزمان گرفتارہوچکے ہیں اور دیگر کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے’لاہور یا پنجاب میں ایک دو واقعات کو جوازبناکر امن وامان کی صورتحال کو خراب قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ جھنگ میں ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کے لئے وقت کم ملا ، جھنگ میں آزاد امیدوار کی جیتنے کی وجہ ہمارے امیدوار کو نااہل قراردینا ہے لیکن جھنگ الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اورشفاف الیکشن ہوا، جھنگ میں حق نوازجھنگوی کی عوام میں بہت پذیرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی جماعت ہے اورجمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، پیپلزپارٹی کا پنجاب میں دوبارہ متحرک ہونا خوش آئند ہے جب کہ بلاول بھٹو زرداری کی غلط رہنمائی کی جا رہی ہے اوربلاول بھٹو کو کسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرح بدزبان ہوجا وہ اب تحریک انصاف کی طرزپرگالم گلوچ کی سیاست کررہے ہیں۔اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قسمت بیگ کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے، کیس میں 4 ملزمان گرفتارہوچکے ہیں اور دیگر کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔