ایم کیوایم پاکستان کا شمائلہ فاروق کی علالت پر تشویش کا اظہار

ایم کیوایم پاکستان کا شمائلہ فاروق کی علالت پر تشویش کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے لندن میں مقیم شہید کنونیر ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔پی آئی بی عارضی مرکز سے جاری اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے شہید ڈاکٹر عمران فاروق کے اہل خانہ کی ابتر صورتحال اور شمائلہ فاروق کی دوران علالت ان کے بچوں کی دیکھ بھال نہ کئے جانے کی اطلاعات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہم لندن میں موجود شہید کنونیر ڈاکٹر عمران فاروق کے بچوں اور ان کی علیل بیوہ شمائلہ فاروق کی خبرگیری کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے شمائلہ فاروق کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی اور ساتھ ہی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہید کنونیر ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعائیں کریں۔