گاڑی کی خریداری میں جعلی چیک تھمانے پر مقدمہ درج

گاڑی کی خریداری میں جعلی چیک تھمانے پر مقدمہ درج

پشاور(کرائمز رپورٹر)تھا نہ تہکال کے حدود یونیورسٹی روڈپر گاڑیوں کے ڈیلر نے پنجاب کے رہائشی کو لاکھوں روپوں کا ٹیکہ لگاتے ہوئے موٹر کار خرید کر رقم کی ادائیگی کیلئے جعلی چیک تھما دیا تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی حیدر علی ولد سردار محمدنے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی موٹر کار نمبر R-6156 رضا شاہ ولد ظاہر شاہ سکنہ فقیرآباد پر ساڑھے نو لاکھ روپے پر فروخت کی تھی رقم کی ادائیگی کیلئے رضا شاہ نے اسے بنک چیک دیا تھا مگر جب وہ چیک کیش کرانے بنک آیا تو اس کے اکاؤنٹ میں رقم موجود نہیں تھی بلکہ وہ چیک بوگس تھا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...