اے این پی دور میں 40ارب روپے پر درباریوں اور کمیشن مافیا نے ہاتھ صاف کئے :افتخار مشوانی

اے این پی دور میں 40ارب روپے پر درباریوں اور کمیشن مافیا نے ہاتھ صاف کئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین اور تحریک انصاف کے ضلعی صدر افتخارعلی مشوانی ایم پی اے نے کہاہے کہ اے این پی دورحکومت میں 40ارب روپے پردرباریوں اورکمیشن مافیا نے ہاتھ صاف کئے ہیں ، لوٹ مار کا دور قصہ پارینہ بن چکاہے ، اب کوئی مائی کا لعل بھی قومی خزانہ نہیں لوٹ سکتا،پی ٹی آئی بے لاگ احتساب کی حامی ہے ہم نے اداروں میں اصلاحات لاکر حقیقی انقلاب برپاکیاہے وہ اپنے حلقہ نیابت پی کے 26کے علاقہ سی بہلول میں 15کروڑ کی لاگت سے سڑک کی تعمیر کے افتتاحی منصوبے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے افتخار مشوانی نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ امیرحیدر ہوتی کے دور حکومت میں مردان میں خرچ کئے گئے 75ارب میں سے40 ارب روپے ان کے حواریوں اور درباریوں کے جیبوں میں گئے یا ان کے چہیتیوں کو نوازنے کیلئے عمارتیں کھڑی کی گئیں ، لیکن عوامی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا گیاانہوں نے کہاکہ کمیشن مافیا احتساب سے کب تک منہ چھپائے پھرے گا ان کے دن گنے جاچکے ہیں اور بہت جلد بڑے بڑے احتساب کے شکنجے میں جھکڑ لئے جائیں گے افتخار علی مشوانی نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت عوامی اُمنگوں کے عین مطابق اقدامات اُٹھا رہی ہے جس کا فائدہ براہ راست غریب عوام تک پہنچ رہا ہے ہم نے صوبے میں حقیقی تبدیلی لاکر دکھائی ہے پولیس اور پٹوار کلچرکو مثالی بنادیاگیاہے جبکہ تعلیم اور صحت میں اصلاحات سے نیادور کا آغازہوچکاہے انہوں نے کہاکہ عوام باشعور ہیں اوروہ عمران خان کے ایجنڈے سے متفق ہیں ۔