منشیات سمگل کرنیوالے ملزم کی ضمانت کنفرم

منشیات سمگل کرنیوالے ملزم کی ضمانت کنفرم

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میانخیل نے پشاورائرپورٹ سے منشیات سمگل بیرون ملک سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے فرقان یوسفزئی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ ملزم امجدعلی ساکن تخت بھائی مردان کوتھانہ اے این ایف نے 18مئی2016ء کو پشاورائرپورٹ سے گرفتارکیاتھا جس کے قبضے سے ایک ہزار گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی تھی اورعدالت عالیہ نے جولائی میں ماتحت عدالت کو دو ماہ کے اندر مقدمے کی سماعت مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن تاحال مقدمے میں شہادتیں بھی مکمل نہیں ہوسکی ہیں لہذادرخواست گذار کوضمانت پررہاکیاجائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...