حیات آباد ،بھکاریوں کے روپ میں خواتین نے گھر سے چوری کرلی

حیات آباد ،بھکاریوں کے روپ میں خواتین نے گھر سے چوری کرلی

پشاور(کرائمز رپورٹر)تھا نہ حیات آباد کے حدود فیز تھری میں بھکارنوں کے روپ میں موجود رہزن خواتین نے گھر میں گھس کر طلائی زیورات ، نقدی اور امریکن ڈالر لوٹ لیے اطلاع ملنے پر سٹی پٹرول فورس نے کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث رہزن گروہ کی تین خواتین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ اشیاء بھی برآمد کرلیں واقعات کے مطابق حیات آباد فیزتھری کے رہائشی محمد نا صر خٹک نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ گھر آرہا تھا اس دوران اس نے تین گداگر خواتین کو اپنے گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا جب و ہ گھر گیا تو گھر میں سارا سامان بکھر ا پڑا تھا جبکہ بھیکالماری سے 400 امریکن ڈالر ، گیارہ ہزار کی نقدی ، انگوٹھی اورسونے کی چین چوری کرلی گئی تھی مدعی نے فوری طور پر گھرسے باہر آکر وہاں موجود سٹی پٹرول فورس کاواقعہ کی اطلاع دی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہو ئے علاقہ میں موجود تینوں رہزن بھکارنوں ماہ گل زوجہ عمر ، نوشاد بی بی زوجہ مصطفی اورمانیرہ دخترزاہد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے امریکن ڈالر ا ورنقدی برآمد کرلی پولیس نے تینوں ملزماؤں کے خلاف مقدمات د رج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...