شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ، ڈی پی او مردان

شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ، ڈی پی او مردان

مردان(بیورورپورٹ)ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال اورعزت آبرو کی حفاظت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائی جائے،بدمعاش اور سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھ سے نمٹاجائے شریف شہریوں کے ساتھ نرم اورخوش اخلاقی کا رویہ اپنا یاجائے گا ، امن کے قیام کے لئے شہدا ء پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا وہ جمعرات کے روز پولیس لائنز میں اپنے پہلے پولیس دربار سے خطاب کررہے تھے ایس پی آپریشن مردان عبدالرؤف بابر، ایس پی انوسٹی گیشن مردان شفیع اللہ خان گنڈاپوردیگر پولیس آفیسران اوراہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی پولیس لائنز پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے انہیں سلامی پیش کی دربار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مردان احتراز خان نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے مردان پولیس کی شاندار کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...