جنوبی اضلاع کے ملازمیت سے امتیازی سلوک بند کیا جائے ،ریاض خان

جنوبی اضلاع کے ملازمیت سے امتیازی سلوک بند کیا جائے ،ریاض خان

پشاور( پ ر) آل میونسپل ورکرز یونین ڈبلیو ایس ایس پی کے چیئرمین ریاض خان جنرل سیکرٹری عابد سہیل ،سرپرست اعلیٰ عنایت اللہ خان ،شفیع اللہ خان ،اکبر خان ،غوث الرحمن ،نعیم خان نے اپنے مشرکہ بیان میں میں کہا ہے کہ جنوبی اضلاع کے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کی جائیں اور ان کی تین ماہ سے بند تنخوائیں جلد از جلد ادا کی جائے کیونکہ مسلسل تنخواہیں بندش سے ان ملازمین کے بچے فاقوں پر مجبور ہیں اور زندگی سے مایوس ہوچکے ہیں جس کی زندہ مثال ٹانک کے جنرل سیکرٹری ہیں جس نے تنخواؤں کی عدم ادائیگی کے بناء پر خودکشی کرلی تھی مگر شاید ہمارے حکمران اتنے بے حس ہوچکے ہیں کہ غریبوں کے مرنے جینے سے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا ،ہم جنوبی اضلاع کے بھائیوں کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں اور ان کو ہر قسم کی اخلاقی وقانونی مدد کی یقین دہانی دلاتے ہیں اور وزیر اعلیٰ ،وزیر بلدیات وسیکرٹری بلدیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کی تنخواؤں کو فوری طور پر جاری کریں اور ان کیلئے مستقل حل تلاش کریں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...