ڈیرہ ،جعلی ڈگری کے سزایافتہ سابق ایم پی اے کی ضمانت منظور

ڈیرہ ،جعلی ڈگری کے سزایافتہ سابق ایم پی اے کی ضمانت منظور

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کے نا اہلی کیس میں سزایافتہ گرفتار سابق ممبر صوبائی اسمبلی جاوید اکبر خان کی ضمانت منظور کرلی، عدالت میں جاوید اکبر خان کی طرف سے معروف قانون دان اسماعیل خان علیزئی اور وحید انجم پیش ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق 30نومبر 2016کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ نے نا اہلی کیس میں حلقہ پی ایف 67پہاڑ پور سے سابق ایم پی اے جاوید اکبر خان کو دو سال قید اور 20ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔جس کے بعد ان کو گرفتار کرکے سنٹرل جیل ڈیرہ پہنچا دیا گیا بعد میں طبیعت کی نا سازی کی وجہ سے ان کو سول ہسپتال ڈیرہ میں داخل کیا گیا ۔ عدالت کی اس سزا کے خلافضمانتکیلئے جاوید اکبر خان نے اپیل ہائیکورٹ میں داخل کی ، جاوید اکبر خان کی طرف سے عدالت میں معروف قانون دان اسماعیل خان علیزئی اور وحید انجم پیش ہوئے ،ہائیکورٹ نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد سابق ایم پی اے جاوید اکبر خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...